فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان کی ذمہ دار ن لیگ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان کی ذمہ دار ن لیگ تو ہے ہی لیکن پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، بی اے پی، فضل الرحمان اور لوٹوں کو مت بھولیں جو اس جرم میں ن لیگ کے ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تباہی کی ذمہ داری اس پوری ٹیم پر عائد ہوتی ہے، یہ سب ن لیگ پر ڈال کر خود میسنے بنے ہوئے ہیں۔
