پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر، آٹا مہنگا ہو گیا ہے ۔اور شہر میں مہنگائی کا سونامی بے قابو ہوگئی ہے ،جبکہ چکی آٹا مالکان نے بھی آٹے کی قیمتوں میں 2 روپے اضافہ کردیا۔چکی آٹا 2 روپے اضافے سے 93 سے بڑھکر 95 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔80روپے اضافے سے فی من چکی آٹا 3800 روپے کاہوگیا ہے۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضانے کہاہے کہ سرکاری گندم کا کوٹہ بند کر دیا گیاہے مارکیٹ سے گندم کی خریداری شروع کر دی گئی ہے جس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔آٹا مہنگا ہونے سے روٹی کی قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے ، روٹی کی قیمت ضلعی انتظامیہ طے کرے گی ۔
