مہنگائی سے پریشان پبلک ٹرانسپورٹرز کا انوکھا فیصلہ 29

مہنگائی سے پریشان پبلک ٹرانسپورٹرز کا انوکھا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ،آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اوونرز فیڈریشن کا انوکھا فیصلہ سا منے آیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 200 سے 300 روپے تک اضافہ کردیاہے۔اور تفصیلات کےمطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نےٹرانسپورٹرز 50فیصدٹرانسپورٹ کھڑی کرنے کا اعلان کردیا،ڈی ریگولیٹ پالیسی کے تحت کرایوں میں دوسری مرتبہ 20فیصد اضافہ کا بھی فیصلہ کرلیا،رہنما آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن میاں خان بلوچ کہتے ہیں ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں 30روپےلیٹر اضافہ کے بعد 50فیصد ٹرانسپورٹ احتجاج کھڑی کرنے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں