مگرمچھ محافظ بن گئے

0
139

نئی دہلی: (ہاٹ لائن نیوز) مگرمچھ کا شمار خون خوار درندے اور اپنے سے کمزور جانوروں پر حملہ کرنیوالے شکاریوں کی فہرست میں ہوتا ہے ، تا ہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دریا میں گرے ہوئے کتے کو بچانے میں مگرمچھ اس کی مدد کر رہے ہیں۔

بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ دریا میں گرا ہوا کتا 3 مگرمچھوں کے گھیرے میں آنے کے بعد ایک منٹ کے لیے بھی زندہ نہیں بچ پائے گا لیکن حیران کن بات یہ ہوئی کہ مگرمچھوں نے کتے کو کھانے کی بجائے کنارے کی طرف دھکیلنا شروع کر دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی حیران کن بات ہے کہ مگرمچھوں نے آوارہ کتے کو ہڑپنے کے بجائے اس کی جان بچائی ہے ، یہ واقعہ ہمسایہ ملک بھارت کی ایک ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا ہے ۔

Leave a reply