مکہ مکرمہ میں بارش سے “جبل النور” سبز ہو گیا

0
222

ہاٹ لائن نیوز : مکہ مکرمہ میں بارش سے مسجد الحرام کے قریب جبل النور سرسبز ہو گیا ۔

مسجد الحرام سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جبل النور مکہ مکرمہ میں گزشتہ چند روز سے جاری بارشوں کے بعد سر سبز ہو گیا ہے۔

جبل النور کی معتدل آب و ہوا اور ہریالی کی وجہ سے بڑی تعداد میں زائرین زیارت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جبل النور مسجد الحرام سے 4 کلومیٹر دور اور سطح سمندر سے 642 میٹر بلند ہے۔

یہ وہی پہاڑ ہے جس کی چوٹی پر غار حرا واقع ہے جہاں پر پہلی وحی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی تھی۔

مکہ مکرمہ آنے والے زیادہ تر زائرین کو اس تاریخی مقام کا دورہ ضرور کرنا چاہیے۔

Leave a reply