مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں میں اضافہ

0
109

ہاٹ لائن نیوز : لوئر دیر میں ایک مکان پر مٹی کا تودہ گر گیا جس میں 4 افراد دب گئے، ریسکیو 1122 نے چاروں افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

دوسری جانب لکی مروت میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5 بچے دب گئے، ایک بچہ جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت کے نواحی گاؤں اچوخیل میں گھر کے قریب برساتی نالے سے گزرنے والے بچوں پر مٹی کا تودہ گرا۔ دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Leave a reply