20

موٹر وے پر چیزوں کے ریٹ ڈبل، پی اے سی نے اہم فیصلہ کرلیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے موٹروے ریسٹ ایریاز میں اشیاء کی زائد قیمتوں پر تمام چیف سیکرٹریز کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی میں وزارت مواصلات کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ رکن کمیٹی روحیل اصغر نے کہا کہ این 5 جی ٹی روڈ کی بری حالت ہے جبکہ 5 جگہ ٹول ٹیکس دینا پڑتا ہے۔
چیئرمین کمیٹی بولے جی ٹی روڈ کا نام ڈیتھ روڈ رکھ دینا چاہیے، موٹروے اور جی ٹی روڈ کی بہتر مرمت کی جائے، موٹرویز پر بڑی تعداد میں ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں، ٹرک اور بسیں بھی فاسٹ ٹریک پر چل رہی ہوتی ہیں۔ بسوں اور ٹرکوں کو اپنی لائن میں چلنے کو یقینی بنائیں، موٹروے کے لوگ کام نہیں کرتے غلط اوور ٹیکنگ پر چالان کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں