موٹاپے کی وجہ سےسزائےموت کامجرم رہا
ہاٹ لائن نیوز : ایک موٹاپے کا شکار اطالوی شخص جو اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے جرم میں 30 سال کی سزا کاٹ رہا تھا، حال ہی میں جیل سے رہا ہواہے جب ججوں نے یہ فیصلہ دیا کہ جیل کے کھانے نے اسے سلاخوں کے پیچھے ڈائیٹ کی اجازت نہیں دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں دیمتری فریکانو نامی شہری کو اپنی گرل فرینڈ ایریکا کو جھگڑے کے دوران قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ اس وقت ہوا جب وہ سارڈینیا میں چھٹیوں پر تھے۔
ملزم نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا کہ ڈاکوؤں نے اس کی گرل فرینڈ پر حملہ کر کے اسے قتل کیا، تاہم تفتیش کاروں کو اس کی کہانی میں مزید موڑ ملے، جس کے بعد بالآخر اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کیا ہے۔ مجرم نے اپنی گرل فرینڈ کو 57 وار کرکے قتل کیا تھا۔