ہاٹ لائن نیوز : پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مومنہ اقبال شوبز انڈسٹری میں علیحدگیوں پر بات کرتے ہوئے برہم ہوگئیں۔
مومنہ اقبال نے نائٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح پر بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ جب میں ان دنوں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کے بارے میں سنتی ہوں تو بہت تناؤ محسوس کرتی ہوں۔ دو افراد شادی کے بندھن میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں لیکن جب وہ الگ ہو گئے تو سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
مومنہ اقبال نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘میرا خیال ہے کہ جب آپ نے کسی کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے تو آپ کو بعد میں اس شخص کو وہی عزت دینی چاہیے’۔
انہوں نے کہا کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کریں چاہے وہ ساتھ ہوں یا نہ ہوں۔