ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں مولانا فدا الرحمان کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
پولیس کیمطابق فائرنگ کا واقعہ ہنگو کے علاقے کھیساری بانڈہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مولانا فدا الرحمان کو گولی مار کر قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا فدا الرحمان نجی فاؤنڈیشن کے چیئرمین تھے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔