موسم سرماکی پہلی برف باری

0
101

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے شہر زیارت میں رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وادی زیارت اور گردونواح میں رات گئے برف باری سے گلیاں اور پہاڑ سفید ہو گئے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی جب کہ دیر، بالاکوٹ، مانسہرہ،چترال، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد میں پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

Leave a reply