موسم سرماکی تعطیلات کااعلان کردیاگیا

0
97

ہاٹ لائن نیوز : سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے یکم جنوری سے کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہوگا۔

اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ محکمہ کی سالانہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق چھٹیاں کی جارہی ہیں۔

Leave a reply