
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں تعطیل 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک جبکہ پہاڑی علاقوں میں تعطیل 23 دسمبر سے 29 فروری 2024 تک رہے گی۔