
مودی کی کھوپڑی خراب ہے مل کر ٹھیک کر دیں گے
علمائے کرام کے وفد نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران مفتی طارق مسعود نے کہا کہ پہلگام حملے میں بے گناہ لوگ مارے گئے، حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں، مسئلہ بھارت کے عوام کا نہیں، مسئلہ مودی کا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ میں کراچی سے آیا ہوں اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں، مودی ہمیں جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، پاکستان اور بھارت میں کسی تیسرے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کی خواہش نہیں رکھتے لیکن اگر مودی کو زیادہ شوق ہے تو وہ آزما لے۔









