مودی کواسٹیڈیم سمیت بم سےاڑانےکی دھمکی

0
127

ممبئی :(ہاٹ لائن نیوز) ممبئی پولیس کو ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شب موصول ہونے والی ای میل کو بھیجنے والے نے دھمکی دی کہ اگر بھارتی حکومت 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کو رہا کرنے میں ناکام رہی تو وہ وزیراعظم اور احمد آباد میں نریندر مودی سٹیڈیم پر بم حملہ کر دیں گے۔ .

ورلڈ کپ کا سب سے اہم پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے، ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانی ٹیم اور دیگر کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دھمکی آمیز ای میل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی اسٹیڈیم پر حملے کے لیے لوگوں کو تعینات کرخیا گیا ہے۔

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار سدھوموسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی دہلی کی منڈولی جیل میں قید ہیں۔ پولیس کے مطابق دھمکی آمیز میل ابتدائی طور پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو بھیجا گیا تھا، جس کا آغاز بظاہر یورپ سے ہوا تھا اور وفاقی ایجنسی نے ممبئی پولیس کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے ۔

Leave a reply