مودی سرکار جنونیت میں مبتلا ہو کر خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گئی ہے، فردوس عاشق 77

مودی سرکار جنونیت میں مبتلا ہو کر خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گئی ہے، فردوس عاشق

تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی کی فاشسٹ سرکار جنونیت میں مبتلا ہو کر خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ بی جے پی کے مرکزی رہنما کی جانب سے ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں فردوس عاشق لکھتی ہیں کہ مودی کی فاشسٹ سرکار جنونیت میں مبتلا ہو کر تمام اخلاقی مذہبی حدود وقیود پار کرکے خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گئی ہے، اقوام عالم بی جے پی کے فاشسٹ نظریے کیخلاف کھڑی ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم بالخصوص اپنے حلقہ این اے 66 کی عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ جمعة المبارک کے بعد بی جے پی کے متعصب ذہنی مفلوج بدبخت رہنما کی جانب سے حرمت رسولﷺ کے حوالے سے ہرزہ سرائی کیخلاف اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی اور اسکے گستاخ چیلے اپنے بھیانک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں