موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء ،صوبائی وزراء،مشیر ،معاونین ، آفیسرز ،گریڈ 19 سے. اوپر کے بیوروکریٹس سمیت مراعات لینے والوں کے مراعات میں پچاس فیصد کمی کرنی ہوگی ۔جبکہ ججز ،جرنیلوں، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہوگی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ صوتحال گزشتہ نااہل،نالائق اور ناجائز حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہےعوام اور حکومت کو مل کر مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کی طرح حکومتی نمائندوں ،افسروں اور اعلی عہدیداروں کو قربانی دینی ہوگی ۔ حکومت کو عوام کا احساس ہے، مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے،۔ اپوزیشن آج عوام کا سوچ رہی ہے، کاش آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے دور میں مذاکرات کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھا ہوتا.
