موبائل گیم ٹاسک نےایک اورقتل کروادیا

0
127

 

ہاٹ لائن نیوز : 6 روز قبل ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

9 نومبر کو کراچی کے علاقے ساورہ گوٹھ کے قریب سرسید روڈ پر نامعلوم گاڑی ملی، جس سے کچھ ہی فاصلے پر جھاڑیوں سے ایک نوجوان کی گولی ماری ہوئی لاش ملی۔

بعد ازاں پولیس نے متوفی کی شناخت شاہ زیب کے نام سے کی جو حیدرآباد سے کار لے کر کراچی آیا تھا اور یہاں بھی اسے سواری مل گئی تاہم اس کے بعد کیا ہوا یہ معلوم نہیں ہوسکا۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور 6 روز بعد ٹیکسی ڈرائیور کے آن لائن قتل کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کو کھیل کے طور پر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم صمد کے ہاتھوں قتل کا یہ پہلا واقعہ تھا تاہم یہ گیم مشن پہلا نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم صمد نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ گیم میں اس قدر گم تھا کہ اس نے حقیقی زندگی اور ورچوئل لائف میں فرق کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم گرفتاری کے بعد جب حقیقت سامنے آئی تو اب وہ پچھتا رہا ہے ۔

Leave a reply