موبائل فون کے استعمال پر پابندی

0
74

ہاٹ لائن نیوز : نیوزی لینڈ کی حکومت نے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لیکسن نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب تعلیم کا معیار گرتا جا رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل نیوزی لینڈ کے سکولوں کو دنیا کے بہترین سکولوں میں شمار کیا جاتا تھا لیکن پھر وہاں کے تعلیمی معیار میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

وزیر اعظم کرسٹوفر لیکسن نے کہا کہ اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی لگانے سے طلباء کے رویے میں بہتری آئے گی اور انہیں پڑھائی پر توجہ دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پابندی کا اطلاق اگلے 100 دنوں کے دوران ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی لگا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بچے وہاں پڑھیں اور اساتذہ پڑھائی پر توجہ دیں۔

ماہرین نے 2022 میں تعلیمی بحران سے خبردار کیا ہے، جس میں 15 سال کے ایک تہائی سے زیادہ بچے بمشکل پڑھنے یا لکھنے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں تعلیم کے خراب معیار کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ایسی پابندی برطانیہ اور فرانس کے تعلیمی اداروں میں بھی لگائی گئی ہے۔

Leave a reply