موبائل فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری
ہاٹ لائن نیوز : گوگل کی جانب سے سمارٹ موبائل فونز کے لیے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں موبائل میسجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان ہے۔
اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کے ماہرین پیغامات میں ترمیم کرنے کے لیے ایک فیچر پر کام کر رہے ہیں اور مذکورہ کام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
گوگل نے فوری طور پر اس خبر کا جواب نہیں دیا کہ آیا میسجز ایپلی کیشن میں ایڈٹ فیچر پیش کیا جائے یا نہیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق انہوں نے اینڈرائیڈ کی سپورٹڈ میسجنگ ایپلی کیشنز کے بیک اینڈ پر پیغامات میں ترمیم کے آثار دیکھے ہیں۔
یاد رہے کہ ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم iOS پر موبائل میسجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔