34

منی لانڈرنگ کیس،مونس الہی کا تفصیلی جواب نامہ آگیا

ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں مونس الہی نے جواب نامہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتے اور نواز بھٹی کے اکاؤنٹس سے متعلق بھی انہیں معلوم نہیں،مونس الہیٰ نے نواز بھٹی کے شئیرز سے متعلق بھی نفی میں جواب دیا ہے۔ مونس الہی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ‘آر وائے کے’ گروپ بنانے میں کوئی کردار نہیں البتہ عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے اوربھائی راکیش الہی نے شئیرز تحفے میں دیے جس سے ایکس کیپٹل لیمیٹڈ کے زریعے 16.2 فیصد شئیرز حاصل کیے۔18.63 فیصد شئیرز انوسٹمنٹ کر کے ‘ایم ای کیپٹل لیمیٹڈ’ کے ذریعے لیے
ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں سب کچھ ڈکلئیر ہے،ایف آئی اے نے مونس الہی سے 33 سوالات کے جوابات مانگے تھے۔ایف آئی اے میں مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف 24ارب روپے کی منی لانڈرگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں