منفی بورڈہٹادیاگیا

0
112

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) وزیر کھیل سندھ جنید شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق منفی بل بورڈ کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

فوڈ چین کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے بارے میں توہین آمیز پیغامات والا بل بورڈ لگایا گیا تھا ،جس پر صوبائی وزیر کھیل نے نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

ڈاکٹر جنید شاہ نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے بارے میں فوڈ چین کا منفی پیغام افسوسناک ہے، اس وقت ٹیم کا مورال بلند کرنے کی ضرورت ہے، کرکٹ ٹیم کے حوصلے پست کرنے کی اس قسم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر کھیل سندھ نے ہدایت کی کہ کرکٹ ٹیم سے متعلق غلط بل بورڈ فوری ہٹائے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ ہمیشہ اپنے کرکٹ ہیروز کو سپورٹ کرتے ہیں، لوگوں کے دل کرکٹ ٹیم کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ایسے بینرز سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

Leave a reply