منشیات کیس؛ عدالت نے حنیف عباسی کی درخواست نمٹا دی 64

منشیات کیس؛ عدالت نے حنیف عباسی کی درخواست نمٹا دی

لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل کی پرنسپل سیٹ پرمنتقلی کی درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں منشیات کیس میں حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل کی پرنسپل سیٹ پر منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہورہائی کورٹ نے درخواست پر واپس لینے کی بنیاد پر نمٹائی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ راولپنڈی بنچ پراپیل فکس کرانے کیلئے رجوع کرلیا ہے۔

درکواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرنسپل سیٹ پر کیس فکس نہیں کرانا چاہتے۔ عدالت درخواست واپس لینے کی اجازت دے۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ اسپشل کورٹ راولپنڈی نے حنیف عباسی کو 14 سال قید کی سزا سنائی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں