منسوخ شدہ میچ دوبارہ ہوگا

1
150

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب اور ایران کے درمیان کھیلوں کے مقابلے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک نے منسوخ شدہ فٹ بال میچ کو دوبارہ شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس چین کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دو طرفہ کھیلوں کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔

اسٹیڈیم میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کا مجسمہ نصب کیے جانے کی وجہ سے فٹبال میچ منسوخ کرنا پڑا کیونکہ سعودی عرب نے اسٹیڈیم میں جنرل قاسم سلیمانی کے مجسمے کو سیاسی مسئلہ سمجھا تھا۔ سعودی موقف تھا کہ کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹبال میچ کے نئے اعلان کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے رابطے میں ہیں۔ اسی مناسبت سے دونوں ممالک نے کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔

سعودی عرب اور ایرانی فٹبال میچ سعودی الا تحآد اور ایرانی سپاہان کے درمیان ہوگا۔

1 comment

Leave a reply