مندی کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز

0
61

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں کے منفی رجحان کے بعد آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 62 ہزار 100 تک پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مندی کا رجحان دیکھا گیا، کیونکہ 100 انڈیکس 62,000 کی سطح سے نیچے چلا گیاتھا۔

اس سے قبل پیر کو سرمایہ کاروں کے 1 کھرب 15 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔

Leave a reply