محکمہ موسمیات کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق ممکنہ بارشوں اور موسمی حالات کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اےنے جی بی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کواحتیاطی تدایبر اختیار کر نے کی ہدایات جاری کر دیں. جی بی ڈی ایم اے کو حساس مقامات پر ہنگامی مشینری اور عملہ کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 17 جون کو جاری الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو، گھانچے، کارمنگ، شگر اور استور میں گلوف کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
