16

سونے کے شوقین چوہے 5 لاکھ روپے کے زیورات لے اڑے

ممبئی:(ہاٹ لائن نیوز) چوہے بھی سونے کے شوقین نکلے۔ پانچ لاکھ روپے مالیت کا سونا گٹر میں لے گئے۔
ایک انوکھے واقعے میں پولیس اہلکاروں کو اس وقت حیرت کا شدید جھٹکا لگا جب انہیں معلوم ہوا کہ چوہے 10 تولے سونے کے زیورات گٹر میں لے گئے۔
بھارتی شہر ممبئی میں ایک خاتون بھکاریوں کو کھانا دینے رکیں تو غلطی سے وہ تھیلا کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا جس میں پانچ لاکھ روپے مالیت کے 10 تولہ سونے کے زیورات تھے۔خاتون نے غلطی کا احساس ہوتے ہی پولیس سے رجوع کیا۔ جب علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی تو انکشاف ہوا کہ چوہے کچرے کے ڈبے سے وہ تھیلا گھسیٹ کر گٹر میں لے گئے جس میں سونا موجود تھا۔ پولیس نے خاکروبوں کی مدد سے سونے کے زیورات گٹر سے نکال کرخاتون کے حوالے کردئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں