ملک کے کتنے فیصد تاجر کاروباری مستقبل کے بارے میں پر امید

0
135

ہاٹ لائن نیوز : پچھلے سروے کے مقابلے پاکستان کی 61 فیصد کاروباری برادری نے مستقبل کے لیے اچھی امید ظاہر کی ہے۔

گزشتہ سروے کے مقابلے میں تاجر برادری کے اعتماد میں 21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مایوسی کا اظہار کرنے والے تاجروں کا تناسب 23 فیصد کم ہو کر 38 فیصد رہ گیا۔

گیلپ پاکستان نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس کی نئی سروے رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں موجودہ کاروباری صورتحال کو بہتر کہنے والے تاجروں کی شرح 12 فیصد اضافے سے 49 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ کاروبار کی صورتحال خراب بتانے والے تاجروں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے مطابق مہنگائی اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بل تاجروں کے سرفہرست خدشات ہیں جب کہ سیاسی عدم استحکام نے تشویش میں اضافہ کیا ہے۔

Leave a reply