ملک کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

0
40

ہاٹ لائن نیوز : گڈو پاور پلانٹ کشمور کے ٹرانسفارمر میں دھماکے اور آگ لگنے سے ہائی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئیں جس کے نتیجے میں ملک کے کئی حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث بجلی کی بحالی کا کام شروع نہیں ہو سکا۔

گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں آگ 500 کے وی سوئچ یارڈ ٹرپ ہونے سے لگی جس کے بعد پلانٹ کے گرڈ اسٹیشن پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

حکام کے مطابق پاور ہاؤس کے سوئچ یارڈ میں دھماکا فنی خرابی کے باعث ہوا۔ پاور پلانٹ میں لگی آگ کو شدید جدوجہد کے بعد بجھایا گیا۔ تاہم لائنیں ٹرپ ہونے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

.

Leave a reply