ملک کےمختلف شہروں میں زلزلےکےشدیدجھٹکےمحسوس کیےگئے

ملک کےمختلف شہروں میں زلزلےکےشدیدجھٹکےمحسوس کیےگئےہیں۔
اسلام آباد، پشاور اور کئی دیگرعلاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیےگئے، جسکے بعد لوگ خوف کیوجہ سےگھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکزکیمطابق زلزلےکی شدت 5.4 ریکارڈکی گئی، جبکہ اسکامرکزافغانستان کےجنوب مشرقی حصےمیں تھا۔ ادارےکیمطابق زلزلےکی گہرائی تقریباً 22 کلومیٹرتھی۔
ابتک کسی بھی قسم کےجانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔









