
ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش کو ناکام کیا
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ سال پہلے ایک اناڑی ملک کو دیوالیہ کر گیا، 77 سال میں پاکستان کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا جو 1 اناڑی اس ملک کے ساتھ کر گیا، احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے ملک کو سنبھالا، سخت فیصلے کیے، ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش کو ناکام بنایا، احسن اقبال نے کہا کہ آج پوری دنیا میں چرچے ہیں کہ پاکستان نے 2 سال میں معجزہ کر دکھایا ہے۔
سوشل میڈیا پہ ایک سیاسی جماعت کہتی تھی کہ پاکستان کا ستیاناس اور بیڑا غرق ہوا ہے، سیاسی جماعت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف اس منصب کے اہل نہیں، ایک سیاسی جماعت سوشل میڈیا پر دن رات پاکستان کے خلاف زہر اگلتا تھا، لیکن 7 اور 10 مئی کو آپ نے دیکھا کہ پاکستانی قوم جتنی تگڑی کوئی قوم کوئی نہیں، سب نے دس مئی کو دیکھا کہ پاکستانی فوج سے چوکس کوئی فوج دنیا میں نہیں ہے۔