پی ٹی آئی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کا وقت آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ اس بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان کو شری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کر گئی۔
اس بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان کو شری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کر گئی … ڈالر 200 کی حد سے تجاوز کر گیا. جاگو پاکستان. نکلو پاکستان کی خاطر. ملک بچانے کا وقت ہے.#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 19, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ ڈالر 200 کی حد سے تجاوز کر گیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جاگو پاکستان، نکلو پاکستان کی خاطر، اب ملک کو بچانے کا وقت آگیا ہے۔