ملک کا سربراہ عوام کو خون کا عطیہ دینے پہنچ گیا
مراکش: ( ہاٹ لائن نیوز) مراکش کے فرمانروا نے ہسپتال میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ، متاثرین کے لیے خون کا عطیہ بھی دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے فرمانروا شاہ محمد ششم تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی عیادت کے لیے مراکش کے یونیورسٹی اسپتال میں پہنچے ، جہاں انہوں نے زخمیوں کیلیے اپنے خون کا عطیہ دیا۔
مراکش کے فرمانروا نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں گلے سے بھی لگایا۔