ملک چلانے کے لیے نگران وزیر تجارت کو کس چیز کی ضرورت ؟

2
161

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریفارمز کی ضرورت ہے، ملک کو چلانے کیلیے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے ۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے دفترمیں نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ریفارمز کی اشد ضرورت ہے، ملک کو چلانے کے لیے 80 ارب ڈالر کی اشد اور فوری ضرورت ہے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، میرا مینڈیٹ سیاسی نہیں ہے ، پاکستان آج جس تکلیف میں ہے ، اس تکلیف کو پاکستان سے دور کرنا میرا مینڈیٹ ہے۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا ہے کہ ایسی صنعتیں جو جی ایس ٹی میں رجسٹرڈ نہیں ہیں، ان کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

نگران وزیر نے کہا ہے کہ جبتک برآمدات 80 ارب ڈالر تک نہیں ہوں گی ، ملک نہیں چل سکے گا ، ریجنل ٹریڈ کے ذریعے ہم اپنی برآمدات میں اضافے کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔

2 comments

Leave a reply