ملک میں کتنی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں؟

0
111

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن میں 175 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) ؛ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ؛ پاکستان پیپلز پارٹی ، جمعیت علمائے اسلام رجسٹرڈ ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، ایم کیو ایم پاکستان،، نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور بی این پی مینگل الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں۔

مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ جونیجو، عوامی مسلم لیگ ،مسلم لیگ فنکشنل اور بلوچستان عوامی پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں۔

اسکے علاوہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں پختونخوا میپ، قومی وطن پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔

Leave a reply