13

ملک میں حالیہ بارشوں سے تباہی ، سیلاب میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو کتنے لاکھ روپے امداد دی جائیگی؟ وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی ڈیزاسٹر حکام کے مشترکہ سروے کے بعد معاوضہ دیا جائےگا، جبکہ قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے کو کوئٹہ فوری پہنچنے کی ہدایت بھی کی ہے اور کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سیلاب متاثرین کی امداد، بحالی کیلئے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام ڈیمز محفوظ ہیں، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد بلوچستان جاؤں گا، مون سون کی مزید بارشوں کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی محکمے ہائی الرٹ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں