ملک میں بجلی کا شارٹ فال 19

ملک میں بجلی کا شارٹ فال

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 130 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی کل طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 570 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کےمطابق پانی سے 6 ہزار 570 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے مجموعی پیداوار 10 ہزار 500 میگا واٹ تک ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس 750 میگاواٹ اور سولرپلانٹس 100 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں

بگاس سے بجلی کی پیداوار 77 میگاواٹ ہے، جوہری ایندھن 2 ہزار 569 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ اور نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں