ملک بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہے، شبلی فراز 72

ملک بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہے، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہو گا تو بہت سے مسائل پیدا ہونگے، ایٹم بم جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اہم ہوتے ہیں، لیکن جب مضبوط معیشت نہیں ہو گی تو ملک کیسے چلے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن یہی چاہتے کہ ملک معاشی طور پر کمزور کر دیا جائے، جس طریقے سے آزادی مارچ کو کچلا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس گردی، وحشیانہ پن کے ذریعے عوام کو نہیں دبایا جا سکتا ہے، پاکستان کے عوام عمران خان کے پیچھے کھڑے ہو گئے ہیں، انکی جائیدادیں اور بچے بھی باہر ہیں، یہاں ایسے لوگ بھی بیٹھے ہیں جنہوں نے آصف زرداری کی زبان کو کاٹا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک بینک کرپٹ ہونے جا رہا ہے، ملک کے فنانشل حالات ڈوب رہے ہیں، عمران خان کی باتوں تک پہنچنے کیلئے صدیاں لگ جائیں گی، عمران خان نے ملک کے مفاد میں یہ باتیں کہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں