ملک بھر میں 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد منظور

0
38

ہاٹ لائن نیوز : سینیٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے دن 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے پارلیمنٹ کیجانب سے 7 ستمبر 1974 کو متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی یاد میں قرارداد پیش کی۔

قرارداد کےمتن کیمطابق یہ دن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلیے تاریخی تھا۔ اس دن مسلمانوں کی ایک طویل جدوجہدکامیاب ہوئی تھی۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دئیے جانے کےدن کوقومی تعطیل قراردیا جائے۔

سینیٹ اجلاس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے موقع پر عام تعطیل کی قرارداد منظور کی گئی جب کہ قرارداد کی منظوری کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردیا گیا، اس طرح آئینی ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔

Leave a reply