ملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان

0
45

دبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) متحدہ عرب امارات میں سرکاری افرادی قوت کے وفاقی ادارے کیجانب سے12 ربیع الاول کے موقع پر بروز جمعہ 29 ستمبر کو پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارے کیجانب سے جاری کردہ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ 2023ء کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں سرکاری و غیر سرکاری سیکٹرز کیلیے منظور شدہ سرکاری تعطیلات کے مطابق بروز جمعہ 29 ستمبر کو ” مولد نبوی ” کی عام تعطیل ہوگی۔

وفاقی ادارے نے یو اے ای کی قیادت، حکومت، عرب دنیا ، عوام اور تمام امت مسلمہ کو میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک باد بھی دی ۔

Leave a reply