ملزم یاسر شامی نے خود کو عدالت میں پیش کر دیا

0
293

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے مقبول ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے۔

عدالت نے یوٹیوبر یاسر شامی پر عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد ملزم یاسر شامی نے خود کو عدالت میں پیش کر دیا۔

جمعرات کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

اس دوران ملزم یاسر شامی نے خود سپردگی کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے یاسر شامی کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزم یاسر شامی کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا بھی حکم دیا۔

Leave a reply