ملزم کی بھاگنے کی کوشش ناکام

0
209

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ سے لڑائی جھگڑے کے ملزم کی عبوری ضمانت خارج ہو گئی ۔

ملزم نے فیصلہ سنتے ہی عدالت میں دوڑ لگا دی۔ پولیس نے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنادی

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ،ملزم نے بھاگنے کی کوشش تو کی لیکن ناکام ہوگیا ۔

ملزم پر لڑائی جھگڑے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ملزم نے مخالف پارٹی پر فائرنگ کی اور مخالف کو شدید زخمی کردیا تھا ۔

ملزم کی سیشن کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوالحق پنوں نے کیس پر سماعت کی ۔

وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کر دی گئی ۔

Leave a reply