ملزم کا باپ کٹہرے میں کیوں ؟

0
237

ہاٹ لائن نیوز : ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو ہلاک کرنے کا مقدمہ ؛ملزم افنان کے والد ملک شفقت اعوان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، عدالت نے ملزم ملک شفقت اعوان کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کردی ۔

عدالت نے پولیس سے استفسارکیا کہ کیا ملزم شفقت شامل تفتیش ہوچکا ہے ؟جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی شامل تفتیش ہوچکا ہے ابھی سی ڈی آر نکلوا رہے ہیں ۔

تفتیشی افسر ڈی ایس پی نے استدعا کی کہ تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے ، عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرلیا ۔

ملزم ملک شفقت اعوان عبوری ضمانت مکمل ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر افنان کے والد شفقت اعوان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کو دھمکی یا آفر نہیں کی ، متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کے لیے تیار ہوں وہ تھوڑی جگہ دیں ، میڈیا پر اس لیے نہیں آیا کہ کوئی بات منہ سے نکلے اور دوسری پارٹی کی دل آزاری ہو ، ہمارے بچے نے غلطی کی ہے اس کی سزا بھگتے رہے ہیں ، یہ ایک حادثہ تھا خود کو قانون کے حوالے کردیا ہے ، میں مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہوں اپنے بچوں کو پڑھا رہا ہوں ، میں اپنے بچوں کو پڑھانے کے لیے سکول بھیجتا ہوں دہشت گرد بنانے کے لیے نہیں ، ہم پر دہشت گردی کی دفعات لگا دی گئیں اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکر گزار ہوں ۔

Leave a reply