
لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں مسرت جمشید کی پانچ دن کی حفاظتی ضمانت منظور ہوگئی ۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مسرت جمشید کی درخواست پر سماعت کی ، پنجاب حکومت کی جانب خواجہ محسن عباس پیش ہوئے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں ، الیکشن کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کروانی ہے ، خدشہ ہے پولیس گرفتار کرلے گی ۔