
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی کے پانچ ملزمان کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے پانچوں ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔
عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے نو مئی کے مقدمہ میں پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔
ملزم لقمان،اسحاق غوری وغیرہ نے ایڈووکیٹ عرفان فیض کلار کے توسط سے ضمانت درخواست دائر کی ہے ۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سمن آباد فیصل آباد میں مقدمہ نمبر 732/23 درج ہے ، مقدمہ میں رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ کرنے اور اہلکاروں کو زخمی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے،پولیس نے سپلیمنٹری رپورٹ ملزمان کو نامزد کیا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ سیاسی اختلاف رکھنے والوں کو مقدمہ میں نامزد کروا رہے ہیں ، پولیس نے ایسی دفعات لگائیں جس کا انہیں اختیار نہیں ہے، پولیس کے سامنے تحقیقات کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں ۔