ملازمہ ہلاکت کیس: کیا مرکزی ملزم بے قصور نکلے گا ؟

2
150

خیرپور: ( ہاٹ لائن نیوز) کمسن ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں مرکزی ملزم کے ڈی این اے سیمپلز میچ نہیں ہو سکے ، حکام نے ملزم اسد شاہ کے سیمپلز دوبارہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق رانی پور میں تشدد کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی ملازمہ کے کیس میں مرکزی ملزم کے ڈی این اے سیمپلز لیے گئے تھے جو میچ نہ ہوسکے ، تاہم کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام کی جانب سے اسد شاہ کے ڈی این اے سیمپلز دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم اسد شاہ کو سیمپلز کیلیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، اب تک اسد شاہ، رشتہ داروں اور ملازمین سمیت 19 افراد کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ مقدمے میں نامزد فیاض شاہ اور حنا شاہ تاحال مفرور ہیں ۔

2 comments

Leave a reply