ملائیشیا کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

0
23

ہاٹ لائن نیوز : ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن آج اسلام آباد پہنچ گئےہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق محمد حسن پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم داتوانورابرہیم بھی آج شام پاکستان پہنچیں گے۔ ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیراعظم کا اعلیٰ سطحی استقبال متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کیمطابق ملائیشیا کے کسی بھی وزیراعظم کا دورہ پاکستان 5 سال بعد ہو رہا ہے۔ وزیراعظم بننے کے بعد انورابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

Leave a reply