
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکار اور فلمساز ارباز خان کی سابق اہلیہ و اداکارہ ملائکہ اروڑا نے بھی دوبارہ شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔
24 دسمبر کو ارباز خان نے بالی ووڈ کی میک اپ آرٹسٹ شوری خان سے دوسری شادی کی جس میں جوڑے کے اہل خانہ اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور شوری خان کی پہلی ملاقات آنے والی فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں سے ان کی محبت کی کہانی شروع ہوئی۔
ارباز خان اور شوری خان کی شادی کے بعد اب ملائکہ اروڑہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی دوسری شادی کے حوالے سے بات کر رہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کلپ بھارتی شو ‘جھلک دکھ لا جا’ کی نئی قسط کا پرومو ہے، جس میں فرح خان اپنے سامنے بیٹھی ملائیکہ اروڑہ سے پوچھتی ہیں کہ کیا وہ سال 2024 میں شادی کریں گی؟
پہلے تو ملائکہ اروڑہ کا کہنا تھا کہ انہیں سوال کی سمجھ نہیں آئی لیکن بعد میں سوال سمجھنے کے بعد وہ جواب میں کہتی ہیں کہ اگر کوئی مجھے شادی کی پیشکش کرتا ہے تو میں ضرور شادی کروں گی۔