مقتول صدر کا والہانہ استقبال

1
142

لیبیا: ( ہاٹ لائن نیوز) لیبیا میں کئی دہائیوں تک حکومت کرنے والے کرنل معمر قذافی کا ایک ہم شکل ملک بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ۔

قذافی کے ہم شکل نے لیبیا کے لوگوں کو معمر قذافی کی یاد دلا دی۔ قذافی کے ہم شکل شخص کا لباس ، اس کی وضع قطع، اس کے سر کے بال اور چہرے کے خد و خال بھی کافی حد تک قذافی سے ملتے ہیں۔

معمر قذافی کے ہم شکل کو دیکھ کر عوام دیوانہ وار اسکے پیچھے پڑ گئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی کثیر تعداد قذافی کے ہم شکل کے پاس آ رہےاور کرنل قذافی زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں

قذافی کے ہم شکل نے 17 فروری کے انقلاب کے متاثرین پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

1 comment

Leave a reply