لندن(ہاٹ لائن نیوز )انگلش کرکٹر معین علی نے رواں سال انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں اپنی دستیابی ظاہرکردی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں کئی وجوہات پر
پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں، میرے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے، وہاں کھیلنےکا تجربہ ناقابل بیان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نےکئی سالوں سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، پاکستان میں پاکستان سپرلیگ کھیلی ہے، مجھے معلوم ہےکہ پاکستان میں کرکٹ کے ذریعے محبت مل سکتی ہے، اگر کوچ نے چاہا تو میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ ضرور کھیلوں گا۔خیال رہےکہ انگلینڈ کا رواں سال دسمبر میں تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول ہے
